اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کے ایوانِ بالا سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کی تمام 22 شقوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس دوران سینیٹ اجلاس میں شق وار منظوری کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ حکومت کو ملنے والے 65 ووٹوں میں 24 پیپلز پارٹی، 19 ن لیگ، پانچ جے یو آئی، چار بلوچستان عوامی پارٹی، تین ایم کیو ایم، تین اے این پی، دو بی این پی، چار آزاد سینیٹرز اور ایک ووٹ ق لیگ کے سینیٹر کا تھا۔سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
Load/Hide Comments