اسلام آباد(صباح نیوز)موجودہ دورحکومت میں گردشی قرضے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاور سیکٹر کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے پر پہنچ گیا ۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر2021 کے دوران گردشی قرضہ میں 196 ارب روپے اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کے 40 ماہ میں گردشی قرضہ ایک ہزار 328 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا دسمبر قرضے میں ماہانہ اوسط 32 ارب 50 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگست 2018 تک گردشی قرضے کا حجم ایک ہزار 148 ارب روپے تھا، دسمبر2021 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار476 ارب روپے ہوگیا تھا، جون 2021 تک قرضے کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا۔