پشاور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کا داخلہ رہنمائی کیمپ برائے بی ایس تیسرے روز بھی جاری رہا۔جس سے سینکڑوں طلبا وطالبات مستفید ہوئے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم وسیم حیدر نے داخلہ رہنمائی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر ناظم جامعہ ملاکنڈ معازخان نے صوبائی ناظم وسیم حیدر کو تفصیلی بریفینگ دی۔ناظم صوبہ نے جامعہ ملاکنڈ تنظیمی ٹیم کے خدمت کے جذبے کو سراہا۔اور تمام خدمت کرنے والے حاضرین داخلہ کیمپ کو داددی۔جامعہ ملاکنڈ کے ناظم معاز خان نے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کے اندر مثر اور پرامن جدوجہدکررہی ہے۔اور ہر موڑ پر طلبہ کے حقوق کے لیے جنگ لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ آگاہی کیمپ سے ہر سال ہزاروں کے تعداد میں طلبہ وطالبات اور انکے والدین مستفید ہورہے ہیں اور ان کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی جارہی ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری احمدزادہ،ایڈمن انچارج رضوان اللہ،ناظم علاقہ ہاسٹلز عدنان حسن،ناظم نیو بلاک سراج الحق،ناظم سرکل صاحب جمال سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔