وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل، ژانگ منگ کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل، ژانگ منگ کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 ژانگ منگ  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد تشریف لائے ہیں۔سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے، پاکستان  رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مثر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے ایس سی او کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے جناب منگ کی لگن اور شاندار خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔   منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔  انہوں نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں  پاکستان کی تعمیری شراکت کو