آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں،عمرایوب

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہاہے کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں،لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کی جارہی ہے ۔عمر ایوب نے  کہا کہ ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کررہے ہیں، اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں ۔ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔