جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،عطاتارڑ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جلاو گھیرا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اگر کوئی جلاگھیرا کرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ریاست اس کو نشان عبرت بنائے گی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزز مہمانوں نے پاکستان کے خطے میں کامیاب کردار اور شاندار میزبانی کوسراہا ہے، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں شامل تمام وزراتوں اور عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔عطاتارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبری ملے گی، مختلف ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی بات چیت سے پاکستانی معیشت اور عوام کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت ایس سی او سمٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں سزا یافتہ شخص کو اہم عہدے نہیں دیے جاتے، اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن سے بانی پی ٹی آئی کو اس وجہ سے باہر ہونا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی جلاوگھیرا وکرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کو ریاست نشان عبرت بنائے گی۔  انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کی طرف سے پیغام گردش کررہا ہے، لیکن میں واضح کرتا چلوں کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ایس سی او کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر بحال ہوئی ہے، اور اب ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ 27 سال بعد ایسی کانفرنس کا ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے مختلف ممالک سے بات ہوئی ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آپسی جھگڑے ختم نہیں ہورہے، ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے اور ہم خارجہ پالیسی میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون پوری طرح سے حرکت میں آئے گا، جلاو گھیرا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔