اسلام آباد(صباح نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) اجلاس کے موقع پر نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سڑکوں پر فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے گشت پر مامور ہیں۔نورخان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سمیت تمام کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ۔
دوسری جانب راولپنڈی میں اندرون شہر تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ اور اندرون شہر تمام راستے کھلے ہیں۔