حماس  کی جانب سے جمہوریہ  نکاراگوا کے اسرائیل کے سفارتی بائیکاٹ کا خیر مقدم


مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت( حماس )نے جمہوریہ نکاراگوا کی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ قتل عام کیخلاف غاصب حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔

ایک بیان میں حماس نے کہا کہ فاشسٹ صیہونی ریاست کو الگ تھلگ کرنے، اس کے رویے کو مجرم قرار دینے، اس کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے راستے پر ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔حماس نے کہا کہ ہم جمہوریہ نکاراگوا کی طرف سے اپنے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ کاز کے لئے اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریوں کی تکمیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔