مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا دکی واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

 کوئٹہ(صباح نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دکی میں بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ 21مزدوروں کو شہید کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت سیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت تماشائی کا منفی کردار ادا کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرکے قاتلوں دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادیں کب تک مزدوروں کی لاشیں گرتی رہیگی کب سیکورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے صرف خالی خولی بیانات پر گزار اکرنا ہوگاپرامن علاقوں میں بدامنی قتل وغارت گری سازش ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں وفودسے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگرحکومت اورسیکورٹی ادارے مذمتی بیانات کے بجائے عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں جماعت اسلامی مظلوم خاندانوں کے دکھ دردمیں شریک اور ان سے اظہارافسوس ویکجہتی کرتی ہے ہم ظلم وجبر ،دہشت گردی اوردرندگی کی ہر جگہ مذمت کرتے ہیں سب ملکر دہشت گردوں ملت دشمنوں،وحشیوں کے خلاف متحد ہوہوجائے بزدلانہ حملوں دہشت گردوں کو رکھوانا حکومت سیکوری اداروں کی ذمہ داری ہے اگر حکومت سیکورٹی اداروں کا کام صرف مذمتی بیانات رہ گیا تو اس قسم کے بدامنی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ اور حالات مزید خراب ہوں گے سیکورٹی اداروں حکومت کی نااہلی ناکامی اورمذمتی بیانات پراکتفاکرنے کی وجہ سے انسانیت دشمن متحرک وفعال ہورہے ہیں مجرموںکوقرارواقعی سزادینے کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت واداروں کو فعال ومتحرک ہوناہوگاجماعت اسلامی اورپوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں