اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 حلقوں کے ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو دلائل کے لئے مہلت دیدی ۔ممبر جمعہ کو سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے 3 حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لئے وقت دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیئے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کر دیا جائے گا۔بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔