وزیرِ اعظم کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ محمد اسلم سلیمی ایک مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے  محمد اسلم سلیمی مرحوم کی رحلت سے پاکستان کی سیاست ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گئی۔