راولپنڈی ،اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (صبا ح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ،اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ،اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 12 بجے  سے 6 اکتوبر کی رات تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں اضلاع میں سیاسی اجتماعات ، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ شر پسند عناصر کسی بھی اجتماع کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جمعہ کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل ہوگئے ہیں اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے 4 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے ذریعے وفاق سے رینجرز کی خدمات بھی طلب کر لی ہیں اور رینجرز کی 4 کمپنیاں پولیس کی معاونت کرے گی