لاہور (صباح نیوز)خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیاـ65 ہزار نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا ـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کے لئے مخصوص ہمت کارڈ کو ٹریول کارڈ میں تبدیل کرنے اور سپیشل افراد کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کرنے کا اعلان کیاہےـ
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپیشل افراد کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ پیش کرتی ہوں ـ سپیشل افراد اورنج لائن،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے ـ15اکتوبر سے پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افرادٹریول کارڈ کے طورپر استعمال کرسکیں گےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ کی تعداد 65ہزار سے زیادہ کرنے کا بھی اعلان کیاـسپیشل افراد وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر بھی ہمت کارڈ حاصل کر سکیں گےـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کو اگلی نشستوں پر اپنے ساتھ بٹھا لیا جبکہ صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اور افسران عقبی نششتوں پر بیٹھےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کے تحت سپیشل افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیےـ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کی ایکٹیویشن کے عمل کا مشاہدہ کیا ـ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سپیشل افراد سے گھل مل گئیں اور بچوں سے پیار کیا ـسپیشل افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ خوشی کا اظہار کیاـسپیشل بچے محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاشکریہ ادا کیاـمحمد عظیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انکا پینسل سے بنا پورٹریٹ بھی پیش کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شکریہ ادا کیاـمحمد عظیم نے کہاکہ سی ایم ہمت کارڈ ہمارے لیے نعمت سے کم نہیں ـہم اکیلے نہیں ہیں حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر ہمارے ساتھ ہےـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل پرسنز کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائیـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ رجسٹریشن ڈیسک کا معائنہ کیا ـوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیڈ پر موجود یا گھر سے نکل کر روزی کمانے کی سکت نہ رکھنے والے سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں ـ سپیشل افراد ہمت کارڈ کے حصول کے بعد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گےـ
سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کے اجرا میں معاونت کرنے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت، سیکرٹری، ڈی جی او ران کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں ـسپیشل افراد ہم سب سے زیادہ ہمت رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، درپیش مشکلات کے باوجود ہمت حوصلے اورصبر کا دامن نہیں چھوڑتے ـوزیراعلی پنجاب او رسپیشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو لکھ کر سپیشل افراد ہمت کارڈ پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں ـ3ماہ کے لئے ساڑھے10 ہزار کی رقم بہت زیادہ نہیں بلکہ بار حال کچھ نہ کچھ سہولت ضرور حاصل کرسکیں گےـ سپیشل افراد کو مصنوعی بازؤبھی مہیا کریں گے، سپیشل افراد دراصل حکمرانو ں او رمعاشرے کی آزمائش ہیں ـسپیشل افراد کو درپیش آزمائش میں ان کے ساتھ ہوں جو ممکن ہوا کروں گی ـبازؤں اور ٹانگوں سے محروم سپیشل نوجوان کی سکیچ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئیـوزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ عوام کو آج یہ سوچنے کی دعوت دیتی ہوں کہ ملک صرف مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتاہے ـغریب او رمستحق کی دادرسی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوتی ہے ـمعیشت مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتی ہے ـسڑکیں، اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز، میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کا ہی دور حکومت ہوتاہے ـموٹرویز، ایکسپریس ویز، رنگ روڈ او ردیگر روڈ انفراسٹرکچر بنتا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کا دور ہوتاہے ـروپیہ مستحق اور مہنگائی مسلم لیگ ن کے دور میں ہی تیزی سے نیچے جاتی ہے ـمعیشت او رکاروبار مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتے ہیں ـہر طبقے میں پاکستانیت مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ابھر کر سامنے آتی ہے ـپچھلے 4،5 سال میں نااہل اورنالائقوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مہنگائی 38فیصد پر پہنچ گئی تھی ـآج مسلم لیگ ن کے دورمیں مہنگائی کی شرح 6.9پر آ چکی ہےـ پچھلے دور میں روٹی 25 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 14,15روپے میں مل رہی ہےـ مسلم لیگ ن جادو کی چھڑی گھما کر ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم کے مفاد او رعوام کی آسانیوں کے بارے میں سوچتی ہے ـمسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی میں کمی، سڑکوں کی تعمیر او رصفائی کے لئے کام کرتی ہے ـدفتر میں بیٹھ کر صفائی او راشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کرتی رہتی ہوں ـخیبر پختونخوا میں کوئی دیکھنے والا نہیں اور روٹی 25روپے کی ہوگئی ہے ـپاکستانی پہلے او رپنجابی بعد میں ہوں، خیبر پختونخوا سمیت باقی صوبو ں کے عوام کے لئے بھی میرا دل دھڑکتا ہےـدوسرو ں کو کام سے روکنے، انتشار پھیلانے والے دراصل ذہنی مفلوج ہوتے ہیں ـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر روز نیا تماشا اورڈرامہ کرنے سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے، عوام کی خدمت میں خلل آنے کو عوام کا درد رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں ـعوام کی زندگی مشکل بنانے والے دھرتی پر بوجھ ہیں ـدوسرے صوبوں پر حملہ آور ہونے کے لئے خرچ ہونے والا پیسہ خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ کریں ـلاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے ملنے والے شیل دوسرے صوبے کی پولیس پر برسائے جاتے ہیں ـخیبر پختونخوا ہمارا ہے تو پنجاب بھی آپ کا ہے، پنجاب کے ہر شہر میں خیبرپختونخوا سے لوگ آ کر کاروبار کررہے ہیں ـپنجاب پر حملہ کرنے والے دراصل اپنے ہی لوگوں پر حملہ کررہے ہیں ـہمت کارڈ لانچنگ تقریب میں دستاویزی فلم امید اور کامیابی کا سفر بھی پیش کی گئیـہمت کارڈ سمیت مختلف اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے بنک آف پنجاب کی طرف سے دستاویزی فلم دکھائی گئیـصوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے اپنے خطاب میں ہمت کارڈ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا ـتقریب میں سپیشل بچوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترانہ پیش کیا گیاـسپیشل افراد کیلئے تقریب کی کارروائی کو اشاروں کی زبان میں پیش کیا گیا ـپہلا ہمت کارڈ گجرات کے رانا محمد عدیل نے حاصل کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ ایکٹیویٹ کیا ـسینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء سہیل شوکت بٹ، چوہدری شافع حسین، شیر علی گورچانی، فیصل کھوکھر، معاونین خصوصی ذیشان ملک اور راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،صدر پنجاب بنک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمود اختر، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے