اسلام آباد(صباح نیوز)مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ فریم ورک معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بریک تھرو ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان کے صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریم ورک معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بریک تھرو ہے، یہ معاہدہ بزنس ٹو بزنس تعاون اور صنعتوں کی منتقلی سے متعلق ہے، اس معاہدے کا بلواسطہ اور بلا واسطہ معیشت کو فائدہ ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔