اٹک(صباح نیوز)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے راولپنڈی ڈویژن کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ اسلامیہ پراچہ(انجرا)اٹک کادورہ کیا۔پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا 2سوکنال پر محیط ھے طلبا 17سو کی تعداد میں ھیں ۔گورنر نے جامعہ کویونیورسٹی کادرجہ دینے کے لیے مکمل یقین دھانی کرادی ہے ۔
پارلیمنٹ ھاؤس کے خطیب امام مولانااحمدالرحمن بھی دورہ پر گورمر کے ساتھ تھے۔طلبہ کی بری تعداد نے انتہائی منظم اندازمیں گورنرسردارسلیم حیدرکا استقبال کیا ۔ ان کے اعزازمیں تقریب منقعدہوئی گورنر نے مدرسہ انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ جامعہ کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابط کیا جائے گا