وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک گئے تھے جہاں سے واپسی پر لندن میں تین دن قیام کے بعد صبح اسلام آباد پہنچے ۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔