حافظ نعیم الرحمان کی کال پر فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا


فیصل آباد(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا دیاگیا۔ جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کے دھرنے پر پولیس نے دھاوابول دیا۔

پولیس کی بھاری نفری میلاد چوک میں پہنچ گئی تھی جہاں اہل کاروں نے دھرنے میں لگے ٹینٹ اکھاڑ دیے متعدد کارکنوں کوگرفتار  کرنے کے بعد چھوڑ دیا-ایس ایچ او جڑانوالہ سٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ریلی اور جلوسوں پر پابندی ہے۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے پولیس کے رویے اور حکومتی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے پر امن احتجاج کوروکا نہیں جا سکتا