ڈی جی خان، لین دین کے تنازع پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ،3زخمی


ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز)ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد  جاں بحق  اور 3 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔