پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھٹنوں کے دوران ڈینگی کے مزید 79کیسزرپورٹ


لاہور(صباح نیوز)  پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھٹنوں کے دوران ڈینگی کے مزید 79کیسزرپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد ایک ہزار 631ہو گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 69 اور لاہور سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اٹک، میانوالی، سرگودھا اور رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔