لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ جنرل سے خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اہل فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہر پاکستانی کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔
وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے بھارت کو جارحیت کامنہ توڑ پیغام دیکرجرات مندانہ اقدام کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم ن کی حکومت نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پرپیش کیا۔ پنجاب اہل پنجاب کے دل فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں