اقصی انتفاضہ کی 24ویں برسی: قربانیوں کی داستان اور مزاحمت کی علامت

مقبوضہ بیت المقدس (صبا ح نیوز) اقصی انتفاضہ کی آج 24ویں برسی منائی جا رہی ہے، جس میں تقریبا 4500 فلسطینیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔اس انتفاضہ کی چنگاری اس وقت بھڑکی جب قابض حکومت کے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور بدنام زمانہ مجرم، “آرئیل شارون”، نے مسجد اقصی کے صحنوں کی بے حرمتی کی۔

وہ بے مثال حفاظتی حصار کے ساتھ آیا، جو اس سے پہلے کبھی القدس میں نہیں دیکھا گیا تھا۔فلسطینیوں نے فوری طور پر ردعمل دیا، اور شارون کی افواج کو مسجد اقصی سے نکالنے کے لیے سینکڑوں افراد نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں قابض افواج کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں