مہنگائی میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ رکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(صباح نیوز)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ رکارڈکیاگیا ہے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی صفر اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ادارہ شماریات کیجانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 8 فیصد رہی ہے، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی  ہے،ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،اس دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطا 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت اوسطا 8 روپے تک بڑھ گئی ہے،ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی ہے،آلو،گڑ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی تازہ دودھ بھی مہنگاہوا ہے، چکن،چاول ،گوشت ،گھی، لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل  کیا گیاہے،ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوگئی ہے۔رپورٹم میں مزید بتایا گیا ہیکہ گزشتہ ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی ہے،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ  ہوا ہے،کیلے، دال مسور،آٹا،انڈے ،سرسوں کا تیل سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،اس دوران بریڈ،چائے کی پتی سمیت 26 اشیا کے دام مستحکم رہے