اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر گئے اور وزیراعظم کی معاون خصوصی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،
صدر مملکت نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعاء کی کہ وہ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے جبکہ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے،