چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے روس کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے روس کے سفیر نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں خطے، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روس کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ،

روس خطے کا ایک اہم ملک ہے۔پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ روس کے سفیر نے رشین فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹیا وینکو کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے مبارک باد کا خط بھی پیش کیا۔