لاہو ر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے بانی امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد المنان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کی قیادت نے مولانا عبدالمنان کے لواحقین سے اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مولانا کی وفات سے گلگت بلتستان و کشمیرکے عوام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان کی آزادی میں عملی حیثیت سے حصہ لیا اور خود محاذ جنگ پر ایک سپاہی کی طرح لڑتے رہے۔۔