لاہو ر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں انجم نثار، خالد عثمان کو کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے،
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے انجم نثار اور خالد عثمان کی کارپوریٹ کلاس میں کامیابی پر ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ منتخب باڈی کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس سے وابستہ صنعتکار، تاجر طبقہ کے مسائل حل ہوں گے۔۔