اسلام آباد (صباح نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ایوان صدر میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی-چیئرپرسن نے صدر مملکت کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-
صدر مملکت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ پسماندہ طبقات کو شامل کرنے پر زور دیا-صدر مملکت نے مستحق اور نادار افراد کی مدد کرنے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خدمات کو سراہا۔