اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن 21 فروری کو اسحاق ڈار کے لئے  نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا جب کہ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور اسحاق ڈار کو آرٹیکل 63 ٹو کے تحت نااہل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔