یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، ترجمان حماس


غزہ (صباح نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم( حماس) کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحی سنوارغزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحیی سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔