پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرادی


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ 28 ستمبر کو پی ٹی آئی لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی نے لاہور اور اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔