اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔سعودی سفیر نے سفارت خانے آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی سفیر سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے سفیر کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے مشکل کی ہر گھڑی میں بھرپور تعاون پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے، سیلاب ہو یا زلزلہ، معاشی مشکلات یا کوئی اور ایشو، سعودی عرب کے بے پایاں تعاون کی نظیر نہیں ملتی۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب سے ہر مسلمان کو خصوصی عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکلات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھایا ہے، ہر پاکستانی کو سعودی عرب سے تاریخی دوستی پر ناز ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان ہمارا برادر ملک ہے
Load/Hide Comments