حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپنائے ،محمد غالب


برمنگھم(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دنیا بھر کے آزادی، جمہوریت اور انسانیت پسند عوام نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارر کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں کشمیری عالمی معائدوں پر عمل درآمد اور مسلہ کشمیر کا پُرامن  حل چاہتے ہیں اہل پاکستان نے جس جوش اورجذبے کے ساتھ یکجہتی اظہار کیا اس کا تقاضا ہے کہ حکومت پاکستان عوام کے جذبات  کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرئے بھارت کی دس لاکھ فوج کو نکالنے  مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کی  بھارتی سازشوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے ۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پاکستان کی عمل مدد اور حمائت کے بغیر بھارت کو مذاکرات کی میز پر  لانے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کشمیری پاکستان  کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں ان مشکل حالات میں تنہا نہ چھوڑا جائے  پاکستان  مسلہ کشمیر کا فریق اور وکیل  بھی ہے کشمیر پالیسی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اپنائی جائے اور پاکستان کی سنجیدگی سے بھارت کو مذاکرات کے لیے مجبور کیا جاسکتا ہے۔

تحریک استحکام پاکستان برطانیہ کے صدر محمد عبدالکریم  ثاقب نے کہا بانی یوم یکجہتی کشمیر قاضی حسین احمد نے  ٥ فروری کا دن اہل کشمیر کے لیے وقف کرکے  پوری پاکستان قوم کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑا کر دیا  پاکستان کے عوام اہل کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں  اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم کے صدر راجہ  قمر عباس نے مرحوم قاضٰ حسین احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی آواز اور بھارت کے مظالم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا  کشمیری ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

تقریب سے مقبوضہ کشمیر کے نوجوان رہنما  مزمل ایوب ٹھاکر،  پاکستان رابطہ کونسل کے سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر،  تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے سکریٹری، اعظم فاروق ، برمنگھم کے سکریٹری چوہدری اکرام الحق، مولانا محمد سجاد، بانی رہنما خواجہ محمد سلیمان، شبیر حسین،  نائلہ اقبال، سٹیورٹ رچڈسن نے بھی خطاب کیا

مولانا سعید الرحمان کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا یقریب میں مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں محمد افضل ، افتخار احمد جگنو ، منیر مغل، حاجی مجائد حسین، راجہ طارق، چوہدرہی مالک اور دیگر سرکردہ  رہنمائوں نے شرکت کی۔