پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اورہمیشہ قائم رہیں گے ،وزیراعظم  


لندن (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اورہمیشہ قائم رہیں گے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب کو ان کے 94ویں قومی دن پر اپنے بیان میں کہا  کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے، سعودی عرب کا ویژن 2030 دنیا بھر کے لئے  مثالی نمونہ ہے،موجودہ دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دینی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لئے پوری قوم مشکور ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اورہمیشہ قائم رہیں گے۔