تاثر دیا گیا سی پیک پر کام کی رفتار سست کردی گئی،مزمل اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ  تاثر دیا گیا کہ سی پیک پر کام کی رفتار سست کردی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان انہوں نے کہا کہ تاثر دیا گیا سی پیک کی رفتار سست کردی گئی، اس حکومت میں، چین پاکستان سے ناراض ہے اصل میں جتنا کام  پی ٹی آئی کے تین سالوں میں سی پیک پرہوا اتنا  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پانچ سالوں میں نہیں ہوا دونوں ممالک اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے اور اپوزیشن صرف مایوسی پھیلاتی رہی۔