ژوب(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی فورس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ژوب کے قریب گزشتہ رات پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں دو زخمی اے ٹی ایف اہلکار دم توڑ گئے۔شہید تین اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔