غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل 352 روز بھی جاری


غزہ(صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت  اتوار کومسلسل 352 روز بھی جاری رہی ۔گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران22  فلسطینی شہید ہوگئے ۔  سات ماہ سے جاری  اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 41,391 ہوگئی ہے جب کہ 95,760 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین   کے مطابق  اتوار کی  صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

قابض طیاروں اور توپ خانوں نے  غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔غزہ کے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں کفر  قاسم سکول میں قابض فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سات شہید اورمتعدد دیگر زخمی ہوگئے-شہید ہونے والوں میں غزہ میں تعمیرات عامہ اور ہاسنگ کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر ماجد صالح بھی شامل ہیں۔خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے خزاعہ میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں برا کمال النجار شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔

رفح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں صبح سے غزہ کے یورپی ہسپتال میں چار شہدا کولایا گیا۔ان کی شناخت فرح محمد رزق العطار، عبداللہ سلمان العطار، محمد رزق سالم العطار اورمہنہ کامل عبد ابوجودہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔غزہ کی پٹی کے وسطی شہر  دیر البلح پر غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اتوار کی صبح متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔سول ڈیفنس نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الحکر کے علاقے میں “دواس” خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔گذشتہ سات سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 41,391 ہوگئی ہے جب کہ 95,760 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔