یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے،مریم اورنگزیب


لاہور(صباح نیوز) سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ہم خیال شخص قرار دیا، وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے، یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ۔