لاہور (صباح نیوز)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب نے پی ٹی آئی کی سیاست مسترد کردی،ہفتہ کی شب لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج تمام راستے کھلے تھے اس کے باوجود علی امین گنڈاپور لاہور کیوں نہیں پہنچے؟
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 200 ایم این ایز اور پی پی ایز ہیں، 10، 10 بندے ہی لے آتے،۔ پنجاب اور پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست مسترد کردی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ پنجاب، لاہور اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، ہمیں فساد، انتشار اور ریاست کے خلاف سیاست کو مسترد کرنا پڑے گا، ہمیں کارکردگی اور عوام کو ریلیف کی سیاست کا ساتھ دینا پڑے گا۔