مسافر ٹرینوں کی ائرکنڈیشنڈ کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی ائرکنڈیشنڈ کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق  23 ستمبر سے ہو گا، تاہم اس کا اطلاق اکانومی کلاس کے مسافروں پر نہیں ہو گا۔ سی ای او ریلویز عامر بلوچ نے کہا کہ یکم اگست سے 15 ستمبر تک ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کمی کے باعث ریلیف دیا گیا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کر سکتے۔