گوجرانوالہ، مخالفین کی فائرنگ ،4افراد قتل


گوجرانوالہ (صباح نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹائون میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے پولیس  نے کہا کہ چاروں افراد گھر میں سو رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ جب وہ لوگ سو رہے تھے تو انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

مقتولین میں 2 بھائی اور ان کے 2 کزن شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ فریقین میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔