چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے ناگزیر،سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے، محمد شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی استعداد میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، بڑے نجی کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں،سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے۔

ان خیالات کااظہاروزیراعظم محمد شہبازشریف نے  اپنی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، صدر ایف پی سی سی ائی اور سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی ۔ شرکاکو بتایاگیاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے، ان کی آسان اقساط پر قرضوں تک رسائی، ایس ایم ایز کے ذریعے برآمدات میں اضافے، خواتین کو کاروبار میں سہولت اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ ری سائیکل کیے جانے والے مواد سے ٹیکسٹائل مصنوعات بنانے والی ٹیکنالوجی کے تعارف سے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے گا، نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کے لیے حکومت معاونت کرے گی،

سمیڈا کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے تمام پالیسیوں کی تشکیل تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جائے گی۔وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم ایز کا شعبہ قومی ترقی کا انجن ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی برآمدات کو توسیع دینا ملکی معیشت کے لیے نا گزیر ہے، سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے نجی کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے،ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق تمام فیصلوں میں خواتین کاروباری افراد کو خصوصی طور پر شامل جائے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات کے لیے تیار کی جانے والی تمام مصنوعات بین الاقوامی معیار پر لائی جائیں