اسلام آباد (صباح نیوز)واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار700کیوسک اور اخراج یک لاکھ 55 ہزار200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار100کیوسک اور اخراج 32 ہزار100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ60 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ60 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد30ہزار300کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1226.20فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔