بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کوگرفتار کر لیا

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کوگرفتار کر لیا۔ ارسلان احمد شیخ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے کرایم آباد میںایک چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے عسکریت پسندوں کا ساتھی قرار دیا ہے۔ نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون  یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔