انسانی سمگلنگ کا مقدمہ،صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

 کراچی (صباح نیوز)کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا،

عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر بھی کسٹڈی ٹرسٹ کو ہی دی ہے۔وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے۔عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔