آصفہ بھٹو زرداری کا تپ دق کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے کا عہد

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کی خاتون اول رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری، نے پاکستان اور عالمی سطح پر تپ دق  سے  نمٹنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس امر کا اظہار انھوں نے ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو کی سربراہی میں ڈوپسی فاؤنڈیشن کی قیادت اور خواتین  پارلیمنٹیرینز کے ایک وفد کے ساتھ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا  بات چیت کا مرکز پاکستان میں  ٹی بی کے  مرض  سے نمٹنے نگرانی   مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے  مسائل کے  حل کا جائزہ لیا گیا  خاص طور پر پسماندہ طبقات کی مشکلات پر بات کی گئی ۔ فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت سی ای او  کنز الایمان  نے کی ۔

ڈاکٹر عثمان رسول لودھی، پروگرام مینیجر ڈاکٹر طلال آصف، ڈائریکٹر پروگرامز مشال جاوید، کمیونیکیشنز کی منیجر ڈاکٹر سید کرم شاہ، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ پاکستان کے سربراہ کے علاوہ  پارلیمنٹیرینز میں ڈاکٹر مہرین بھٹو، سحر کامران، خورشید جونیجو، اور مسرت رفیق شامل تھیں جو ٹی بی کے خلاف جنگ میں نمایاں طورپر متحرک ہیں۔اجلاس نے ٹی بی کے بارے میں اقوام متحدہ کے 2023 میں ہونے والے اعلی سطح  اجلاس کے بعد سے پاکستان کی پیش رفت پر غور کیا جبکہ ٹی بی کی اطلاع اور علاج میں جاری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملیوں  پر مشاورت کی گئی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر  قومی اور بین الاقوامی کوششوں میں بھرپور شرکت ٹی بی  کے خلاف جنگ کی  وکالت کے لیے ایک رہنماکے طور پر اپنی خدمات کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ  ٹی بی کے خلاف جنگ میں اپنی آواز بلند کرنے پر مجھے فخر ہے۔ تپ دق کے خلاف جنگ صرف صحت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس قابل علاج بیماری سے متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے وقار اور انصاف کا مسئلہ ہے۔ مل کر، ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں کوئی پیچھے نہ رہے، اور ہر فرد  کی  دیکھ بھال کے لئے مدد تک رسائی حاصل ہو جس کے وہ مستحق ہیں۔میٹنگ کے دوران، انہیں ٹی بی اور موسمیاتی تبدیلی پر آئندہ علاقائی لیڈرز سمٹ 2024 اور ٹی بی سروائیورز ایونٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ٹی بی سے متاثرہ افراد کے حقوق کی وکالت کرنے اور تمام صوبوں میں معیاری صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کی ضرورت پر  زور دیا ہے  بھٹو زرداری نے ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو کی زیر قیادت  انسداد ٹی بی پارلیمانی کاکس کے کام کی بھی تعریف کی جس  کے لئے  ڈوپاسی فاؤنڈیشن کا تعاون حاصل ہے صوبائی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ خاتون اول نے ٹی بی کے خلاف متحد اور مضبوط  سرگرمیوں  پیدا کے لیے ملک بھر کے اراکین پارلیمنٹ سے وسیع تر شرکت پر زور دیا۔

اجلاس کے حوالے سے سحرکامران نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انسداد تپ دق کی سفیر، پاکستان کی خاتون اول اور ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری امید اور عزم کی کرن بن کر کھڑی ہیں۔ اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، جنہوں نے جلاوطنی کے دوران بھی متاثرہ مریضوں کے علاج کے اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کر کے تپ دق کے خاتمے کی مہم شروع کی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں تپ دق کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے کا عہد کیا۔ایک ساتھ مل کر، ہم انسانیت کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں!