سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میں کارروائی شروع کی ہے۔علاقے کے گائوں کیہروٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔