فہد شاہ کی گرفتاری کے بعد ایک اور کشمیری صحافی  گوہر گیلانی کے خلاف بھی جعلی مقدمہ درج


سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے سرکردہ صحافی فہد شاہ کی  غداری کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد ایک اور کشمیری صحافی  گوہر گیلانی کے خلاف بھی جعلی مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے انہیں طلب کر لیا ہے ۔

اس سے قبل فہد شاہ اور دوسرے3 صحافیوں، ماجد حیدری، کامران یوسف اور وقار سید کو جنوبی کشمیر کے پولیس اسٹیشن  بلا کر ہراساں کیا گیا  تھا اور کئی گھنٹے تک ان سے سوالات کیے گئے تھے۔

فہد شاہ،گوہر گیلانی،ماجد حیدری، کامران یوسف اور وقار سید کے خلاف  حال ہی میں پلوامہ ضلع میں بھارتی فوج  کی کارروائی میں  17 سالہ عنایت احمد،اور زاہد احمد وانی، سمیت  4 بے گناہ نوجوانوں کو  ماورائے عدالت قتل کے خلاف آواز اٹھانے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تازہ کارروائی میں شوپیاں کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے  گوہر گیلانی  کے نام سمن جاری کیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کو جھوٹے الزامات  کے تحت  قید وبند کا سامنا ہےاس سے قبل  آصف سلطان اور سجادگل  کو گرفتار کیا گیا تھا وہ ان دنوں جیل میں ہیں۔