پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16نئے کیسز رپورٹ


لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ،ایک ہفتہ میں 69 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور  ایک ،راولپنڈی 13،فیصل آباد ایک اور لیہ سے ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔