سونا کی قیمت 1000روپے فی تولہ کم ہو گئی


کراچی (صباح نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت  1000روپے فی تولہ کم ہو گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق    ایک ہزار روپے کم ہونے کے باعث فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔