سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں مٹی کے تودے گرنے سے دو بھارتی خواتین یاتری ہلاک اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع کے علاقے پنچی کے قریب پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ مٹی کا تودہ پنچی کے قریب ویشنو دیوی کے نئے راستے پر گرآیا جس میں لوہے کے ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے بھارتی یاتری پل کے نیچے پھنس گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں دو خواتین یاتری موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔
ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت بھارتی شہرکانپور کی 21سالہ نیہا اورگرداسپور کی 25سالہ سپناکے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا حکام نے بتایاکہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بارش کے ساتھ تیزآندھی سے کئی رہائشی مکانات، عمارتوں اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔